۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام میرباقری

حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: جو شخص معصوم علیہ السلام کے متعلق جتنی معرفت حاصل کرتا ہے اتنا ہی خدا کے قریب ہوتا جاتا ہے۔ توجہ رہے کہ ہمیں ائمہ علیہم السلام کے بارے میں غلو کا شکار نہیں ہونا چاہئے اور ہمیں اس سلسلہ میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ جو شخص معرفت امام علیہ السلام میں "مقصّر" ہو گا تو اس کے نتیجہ میں معرفتِ خدا اور اس کی اطاعت میں بھی مقصر ٹھہرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید محمد مہدی میر باقری نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے  منعقدہ مجلس عزاء میں معرفت امام علیہ السلام کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے دعای رجبیہ کے جملہ «لا فرق بینک و بینها إلاّ أنّهم عبادک وخلقک» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں ائمہ علیہم السلام کے بارے میں غلوّ نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ جو شخص معرفت امام علیہ السلام میں "مقصّر" ہو گا تو اس کے نتیجہ میں معرفتِ خدا اور اس کی اطاعت میں بھی مقصّر ٹھہرے گا۔

انہوں نے کہا: ہمارا فریضہ معرفت ائمہ علیہم السلام کا حصول ہے لہذا ہمیں اس معرفت کے حصول میں ان کے مقامات سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے "حدیث نورانیت" میں حضرت سلمان کو اپنے مقامات کا تعارف کراتے ہوئے کہا: "تمہیں بتائے ہوئے اپنے مقامات میں سے بھی بالاتر یہ ہے کہ ہمیں خدا نے اسمِ اعظم کا علم عطا کیا ہے کہ جو کسی اور کو عطا نہیں کیا ہے۔ اس اسمِ اعظم کے ذریعہ خدا نے اس جہان کے مشرق و مغرب اور آسمان و زمین کو خدا نے ہمارے اختیار میں اور ہمارے تحتِ اشراف قرار دیا ہے"۔ اور بعبارتِ دیگر "امام علیہ السلام صاحب الامر ہوتا ہے"۔

حجت الاسلام و المسلمین میر باقری نے ائمہ علیہم السلام کو زمین میں "چراغِ ہدایتِ الہی"  سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: جو لوگ ائمہ علیہم السلام سے دوری اختیار کرتے تھے وہ اس لئے تھا کہ ائمہ علیہم السلام کا انسانی پہلو ان کے لئے حجاب بنتا تھا اور وہ ائمہ علیہم السلام کی ہدایت کے نورانی پہلو کو درک نہیں کر سکتے تھے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: ہمیں ائمہ علیہم السلام کی زیارت کی تاکید  کی گئی ہے۔ اس کی وجہ ایک یہ ہے کہ امام علیہ السلام کی معرفت حاصل کرنے کا ایک طریقہ امام علیہ السلام سے ملاقات اور ان کی زیارت کرنا ہے اور یاد رہے کہ جو شخص معصوم علیہ السلام کے متعلق جتنی معرفت حاصل کرتا ہے اتنا ہی خدا کے قریب ہوتا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .